Friday, May 17, 2013

مالاکنڈ: دو مساجد میں دھماکے، تیرہ افراد ہلاک


 پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ کے ایک قصبے بازدرہ میں نمازِ جمعہ کے وقت دو مساجد میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں تیرہ افراد ہلاک اور پینتالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے درگئی سے 25 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے بازدرہ میں ہوئے۔علاقہ دور افتادہ ہونے کی باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں سے پندرہ کی حالت تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک مسجد کی چھت گر گئی ہے جس کے نیچے لوگ دبے ہوئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر درگئی عبداللہ مشال نے دھماکوں میں تیرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم پہلے سے مساجد میں نصب کیے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کے علاقے میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
مالاکنڈ کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو پشاور اور مردان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے ملاکنڈ کے علاقے درگئی میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
 میں درگئی میں فوج کے ایک تربیتی مرکز پر خودکش حملے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

No comments:

Share with friends